“کبھی کبھی”

Image

کبھی کبھی دل چاہتا ہے میں تم ہو جاؤں

ہجر کے سیاہ جبر سے

 انا کے قہر سے یکسر آزاد ہو جاؤں

ٹهکرا ڈالوں پہروں کی قاتل زنجیر

اور فاصلوں کی بندش سے

رواجوں کی قیامت سے بےنوا ہو جاؤں

بپهروں ناراض سمندر کی طرح

لبریز جام کی طرح چهلکوں

میں ضبط  کے آزار سے رہا ہو جاؤں

دیوانہ وار نام پکاروں تیرا

اور اس سرمستی میں بے انتہا ہو جاؤں

کبھی کبھی دل چاہتا ہے میں تم ہو جاؤں

کبھی باد صبا, کبھی بن کے سرپهری ہوا

تیرے آنگن میں بےقابو طوفان ہو جاؤں

تیرے دروازے کی درزوں سےلپٹوں

اور تیری  چوکھٹ کاطواف کرون

کهڑکی پہ اپنے لبوں سے دستک لکھ جاؤں

رقص کروں تیرا چہرہ چهو کے

تنفس بن کے تجھ میں اتر جاؤں

تیری مہک رہے مجھ میں پنہاں

تیرے اطراف میں رہوں غلطاں

خود سے بهی گریزاں ہو جاؤں

کبھی کبھی دل چاہتا ہے میں تم ہو جاؤں

کسی عبادت گاہ کی طرح تجهے تعمیر کروں

ہر اینٹ کو چوموں عقیدت سے

تیری دیواروں پہ دعاؤں کا نقش ہو جاؤں

ہر کونے میں رچی صندل کی خوشبو بنوں

تیرے طاق میں دیے کی طرح خوشی سے جلوں

کبوتروں کی طرح فصیلوں میں پناہ لوں

 تیری فضا میں پهیلا سرور ہو جاؤں

میں آؤں تجھ میں پاکیزگی کے ساتھ

میں گواہ کروں تجھے اپنے آنسوؤں کا

میں تیرے حصار میں آ کے خدا کے قریب ہو جاؤں

کبھی کبھی دل چاہتا ہے میں تم ہو جاؤں

شان خود فراموشی سے سرشار یوں ملوں

میں اول و آخر بس تجھ میں کهو جاؤں

فنا کی ہر منزل سے گزروں عشق جادواں بن کے

میں عشق کی راہ میں کاروانِ بلا خیز ہو جاؤں

اپنی پہچان کے ہر سوال پہ تیری زات لکهوں جواب میں

پهرتیرے لمس کی حدت سے

 اپنی تنہائی کا خار خار جاڑا پگهلاوءں

تری بارشوں سے اپنی بے گل روح سینچوں

میں پیاسی زمین کا ٹکرا بن کے

ترے ابر کے نام ہو جاؤں

Advertisements

5 thoughts on ““کبھی کبھی”

  1. میرے دوست ھمدم ضد نہ کر
    تمہیں کیا پتا کہ کیا ہوں میں
    تیرے سامنے تو کروں جاں فدا
    تیرے پیچھے بس اک گناہ ہوں میں
    اگر ملے مجھے کوی راستا
    تو خود کو بس فنا کروں
    تری آس میں تری سانس میں
    بس پھر کبھی جدا نہ ہوں

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s