مُکالمہ …

اُس نے کہا، تُم بہت نکھری نکھری سی رہنے لگی ہو. 

میں نے کہا، ہاں، تُمہیں جو بہت سوچنے لگی ہوُں. 

اُس نے کہا، تو کیا تُمھارا روُپ کا اُجالا مجھ سے ہے؟ 

میں نے کہا، میرا تو سب کُچھ ہی وابستہ تُم سے ہے

اُس نے کہا، اگر ہم دو قدم ساتھ چلیں تو کیسا رہے گا؟ 

میں نے کہا، کاش یہ سوال عُمر بھر کے لئے پُوچھا ہوتا.. 

اُس نے کہا، میں چاہتا ہوُں تُم سدا ہنستی مُسکُراتی رہو. 

میں نے کہا، تُمہاری یہ دُعا پلکیں بھگونے لگتی ہے…. 

اُس نے کہا، سوچ لو، اگر انہونی اپنی چال چل گئ تو؟ 

میں نے کہا، ہم دُعاؤں کی مُستجابی کا اِنتظار کریں گے 

اُس نے کہا، کبھی کبھی خُود پر اختیار ختم ہونے لگتا ہے 

میں نے کہا، ہاں، کارِمحبت میں بس یہی ایک خرابی ہے

اُس نے کہا، تُمہیں چھُونے کو بہت دل کرے تو کیا کرُوں

میں نے کہا، اپنا حق جتانے کے لئے اِجازت ضروُری نہیں 

اُس نے کہا، یوُں لگتا ہے تُم میرے وجُود کا ایک حصہ ہو

میں نے کہا، تُمہیں اس بات کا یقین ہونا چاہیے تھا 

اُس نے کہا، میں تُمہارے لئے سُرخ چُوڑیاں لاؤں گا

میں نے کہا، تو کیا تم مجھ سے دُور بھی جاؤ گے؟ 

اُس نے کہا، میں اپنی دھڑکنیں تمہیں سونپ کر جاؤں گا

میں نے کہا، کیا یہ کام ابھی باقی ہے؟ 

اُس نے کہا، میری آنکھیں تمہاری امانت ہیں. 

میں نے کہا، نئے منظر یہ وعدہ نہیں سمجھیں گے. 

اور ایسا ہی ہُو ا………… 

 

 

Advertisements

6 thoughts on “مُکالمہ …

      1. we just had a conversation about Urdu being his native language. He went into a lot of details about the history of the language and its Arabic and Hindu influences.
        I didn’t listen so well, I guess. I’ll have to get him to give me more lessons 🙂

      2. Aha ok. I’m part Arab & part Pakistani. And he’s right. Urdu is considered as an assortment of words picked or modified from languages like hindi/sansikrat, Arabic, punjabi, Persian, Turkish etc.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s